18 دسمبر ، 2016
اقوام متحدہ کے اٹامک انرجی واچ ڈاگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران عالمی ایٹمی معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے ۔
سربراہ کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے ایٹمی معاہدے کے نفاذ سے مطمئن ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی پاسداری جاری رہے گی۔
آئی اے ای اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران نے اقتصادی پابندیوں میں نرمی پرایٹمی ایندھن کی پیداوارکم کردی ہے۔ دوسری جانب امریکی حکومت ایران پر پابندیوں میں 10سال توسیع کے لیے پیش رفت کر رہی ہے۔