پاکستان
26 جون ، 2012

کراچی، لیاری سے اغواء کیا گیا نوجوان تشویشناک حال میں مل گیا

کراچی، لیاری سے اغواء کیا گیا نوجوان تشویشناک حال میں مل گیا

کراچی… کراچی کے علاقے لیاری سے اغواء کیا گیا نوجوان تشویشناک حالت میں مل گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاوٴن سیکٹر فائیو ڈی میں نامعلوم ملزمان نے ٹائر پنکچر لگانے والے نصیر کو اغواء کرکے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اس کی لاش آج صبح ویران مقام سے ملی۔ لیاری کے علاقے بہار کالونی سے دو روز قبل اغواء کئے گئے شیراز بلوچ کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد مردہ جان کر گل محمد لائن میں پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق زخموں سے چور اس نوجوان کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ سہراب گوٹھ اور پاک کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :