کاروبار
19 دسمبر ، 2016

سربراہ آئی ایم ایف پر دوران وزارت خورد برد کے الزمات ثابت

سربراہ آئی ایم ایف پر دوران وزارت خورد برد کے الزمات ثابت

 

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ پر دوران وزارت خورد برد کے الزمات ثابت ہوگئے، کرسٹین پر ایک ارپ پتی کو سرکاری خزانے سے 445 ملین ڈالر کی رقم دینے کے الزامات تھے۔

فرانس کی عدالت میں جرم ثابت ہونے کے بعد ججز نے آئی ایم ایف کی سربراہ کو ابھی کوئی سزا نہیں سنائی ہے، کرسٹین لیگارڈ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ اور فرانس کی سابق وزیر معیشت کرسٹین لیگارڈ کے خلاف ایک کاروباری شخصیت کو سرکاری خزانے سے کروڑوں ڈالر کی رقم فراہم کرنے کے الزامات تھے۔

مزید خبریں :