پاکستان
20 دسمبر ، 2016

وزیراعظم 3 روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہوگئے

وزیراعظم 3 روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہوگئے

 

وزیر اعظم نواز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا ہرزیگوینا روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم بوسنیا کے چیئرمین برائے کونسل آف منسٹرز کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں ۔

دفتر خارجہ کے مطابق آج وزیر اعظم نواز شریف بوسنیا روانہ ہو گئے ہیں،وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بوسنیا جائے گا ،وزیر اعظم بوسنیائی وزیر اعظم اور چیئرمین برائے کونسل آف منسٹرز کے علاوہ بوسنیائی ایوان صدر کے اراکین، راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیر اعظم بوسنیا کے رئیس العلماء حسین ایف کاوازووک سے بھی ملاقات کریں گے، نواز شریف ایک بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

تین روزہ دورے میں وزیر اعظم نوازشریف بوسنیا کے چیمبر برائے بیرونی تجارت اور فارن انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وہ بوسنیائی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید خبریں :