پاکستان
20 دسمبر ، 2016

چودھری نثار کا پی پی کی کرپشن مخالف مہم پر کارا وار

وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پی پی کاکرپشن مخالف مہم چلاناایسےہےجیسے بی جے پی مسلمانوں کےحقوق کے لیے مہم چلائے،بلاول بھٹو کی والدہ کا نام بھی پاناما لیکس میں ہے ۔

اسلام آباد میں ریپڈ رسپانس فورس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہبچے کی اوپ پٹانگ باتوں کا جواب نہ مانگا جائے ، ان کے کان میں کسی نے کہہ دیا ہے کہ عمران خان اسٹائل اپنانے سے کشتی پار لگ جائے گی، بلاول بھٹو کی اردو ٹھیک نہیں اسے مونث مذکر کا معلوم نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خانانی اور کالیا کے ذریعے پاکستان سے بڑ ے پیمانے پر منی لانڈرنگ ہوئی، گزشتہ حکومت کے اہلکار بھی شامل تھے ،آئندہ دو ہفتوں میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا،امریکا میں الطاف کالیا کے پکڑے جانے پر یہاں ایف آئی اے کو جھنجھوڑا،میں نےخاموشی سےانکوائری کرائی تو تشویشناک صورتحال سامنے آئی۔


چودھری نثار نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں پیسے کی خاطر لوگوں کو زندہ جلایا گیا، کریڈٹ دیں ہم سفاک قاتل کو بینکاک سے اٹھا کر لائے،تھائی لینڈ کے وزیر داخلہ کو خط لکھ رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز نےیہاں آکر ایک شخص کو قتل کیا اور لے گئے،امریکی سفارتخانےکوکہاہےآئندہ خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اے ڈی خواجہ جیسے ایماندار آئی جی کا برا حال کیا گیا،وزیرداخلہ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جبری رخصت پر بھیجنا افسوسناک عمل ہے ۔

چودھری نثار نے مزید نے کہا کہ تین ہفتے زور لگانے کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن ہوا ،کابینہ میں مطالبہ کروں گا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے۔

مزید خبریں :