20 دسمبر ، 2016
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اے ڈی خواجہ خود رخصت پر گئے ہیں ،انہیں نکالا نہیں گیا، اب جو بھی آئی جی آئے گا وہ 21 گریڈ کا افسر ہوگا، کسی افسر کو ہٹانا یا لگانا سندھ حکومت کا اختیار ہے ۔
این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں ریسرچ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد شاہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے حوالے سے جلد ہی گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے سندھ ہایئر ایجوکیشن کمیشن کو جلد فعال کرنے کا اعلان بھی کیا۔ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی 4نکات پر عملدرآمد کیا جائے ورنہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔