26 جون ، 2012
لاہور… ینگ ڈاکٹروں کی سروس سٹرکچر نہ بنائے جانے کے خلاف ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی ،ہڑتال کی طوالت کے باعث مریضوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں۔ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ جب تک پنجاب حکومت کی طرف سے ان کا سروس سٹرکچرنہیں بنایاجاتاوہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل ہونے سے مریضوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہواہے۔ سرکاری اسپتالوں کے آوٴٹ ڈورز میں مریضوں کی بڑی تعداد علاج کیلئے پہنچتی ہے مگر ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑتاہے۔مریضوں کاکہناہے کہ ان کے دکھوں کامداواکون کرے گا۔