پاکستان
26 جون ، 2012

توہین عدالت کیس، رحمن ملک نے تحریری گذارشات پیش کردیں

توہین عدالت کیس، رحمن ملک نے تحریری گذارشات پیش کردیں

اسلام آباد… مشیر داخلہ رحمان ملک نے اسٹیل ملز کرپشن کیس میں اپنے خلاف توہین عدالت نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کو تحریری گزارشات ، پیش کردی ہیں۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت نوٹس کیس کی سماعت کی، عدالت نے یہ نوٹس، اسٹیل ملز میں کرپشن کے اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد جاری کیا تھا، رحمان ملک آج عدالت میں موجود تھے، چیف جسٹس نے انہیں مخاطب ہوکر کہاکہ جب ایک معاملہ کی انکوائری چل رہی تھی تو پھر تحقیقات کی نئی ٹیم کیوں بنائی گئی،تحقیقاتی کمیٹی، عدالتی حکم پر بنی، اس تبدیلی کرکے مداخلت کیوں کی، رحمان ملک نے کہاکہ وہ تحریری گزارشات پیش کرنا چاہتے ہیں، عدالت نے انہیں یہ تحریر ، کورٹ آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :