21 دسمبر ، 2016
عدنان ملک...مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کرسی نےکبھی کسی سے وفا نہیں کی،پاکستانی قوم وفا دار ہے اور الیکشن میں وفا کا جواب وفا سے ہی دے گی۔
لاہور کے الحمرا ہال میں منعقد ہ کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جوزف کالونی سانحے کے متاثرین کو آباد کاری تک وزیر اعظم چین سے نہیں بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی، اقلیتی آبادیوں کو مختص بجٹ دیا جائے گا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مخالفین اپنے آپ پر رحم کریں اور ملک پر بھی، دھرنے دے کر اور کنٹینرز پر چڑھ کر وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا۔
حمزہ شہبازکا کہناتھا کہ مخالفین وزیر اعظم کی نہیںملکی ترقی کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، لیکن عوام ایسے عناصر کو بحیرۂ عرب میں پھینک دیں گے۔