26 جون ، 2012
ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان میں فورٹ منرو زیادتی کیس کی میڈیکل رپورٹ میں بارڈ لیویز فورس کے ظفرنامی اہلکار کی ایک لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔ ملزمان کو میڈیکل رپورٹ سمیت 5 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق لاہور سے ڈیرہ غازی خان میں فورٹ منرو کی سیر کے لئے آنیوالی پانچ لڑکیوں کو مبینہ طور پر بارڈرلیویز فورس کے تین اہلکاروں سمیت پانچ ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، میڈیکل رپورٹ میں بارڈرلیویزفورس کے ظفر نامی اہلکار کی ایک لڑکی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ فورٹ منرو زیادتی کیس میں نامزد 5 میں سے بارڈرلیویزفورس کے تین ملزمان گرفتار ہیں جن میں سے گرفتار دو اہلکاروں کے خلاف الزام ثابت نہیں ہوا۔ تینوں گرفتار ملزمان کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ 5 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔