22 دسمبر ، 2016
شام میں ترک فوج پر داعش کے حملے میں 14ترک فوجی ہلاک اور 33زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شام میں داعش کے زیر قبضہ قصبے الباب میں ہونے والی لڑائی میں آخری خبر آنے تک14 ترک فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خونریز جنگ میں اب تک138 داعشی دہشت گرد بھی مارے جاچکے ہیں۔