22 دسمبر ، 2016
وقار ستی...پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ایک سال سے زائد عرصہ بیرون ملک گزارنے کے بعد وطن واپس آرہے ہیں، ان کی واپسی پارٹی کے لیے بہت اہم ہے ، جبکہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی ان سے توقعات لگائے ہوئے ہیں۔
مفاہمت کی سیاست کے علمبردار آصف علی زرداری کی واپسی ہو رہی ہے، ملکی سیاست میں اک نئی ہلچلمچنے جا رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے قائدین تو خوش بھی ہیں اور پُر امید بھی ،آصف علی زرداری کی واپسی پر اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت کو کئی خدشات بھی ہیں اور کچھ امیدیں بھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ زرداری کی جماعت کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں لیکن اگر پاناما پر ان کا مؤقف واضح ہوا توپاکستانی سیاست نیا رخ اختیارکر ے گی۔
پیپلز پارٹی کے قائدین سمجھتے ہیں کہ آ صف علی زرداری سیاسی جوڑ توڑ اور مفاہمتی سیاست کے گرو ہیں، موجودہ سیاسی حالات اور آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں ان کی وطن واپسی ملکی سیاست کے نئے رخ متعین کرے گی۔