دنیا
26 جون ، 2012

آواز کی رفتار سے کئی گنا تیزرفتار مسافر طیارہ بنانے کا منصوبہ

واشنگٹن … خلائی تحقیق کے امریکی ادارے اور تین طیارہ ساز کمپنیوں نے آواز کی رفتار سے کئی گنا تیزی سے پرواز کرنے والا مسافر بردارطیارہ بنانے کا مشترکہ منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ طیارہ برطانوی دارالحکومت لندن سے آسٹریلوی ساحلی شہر سڈنی تک کا 19 ہزار 312 کلو میٹر کا فاصلہ صرف چار گھنٹے میں طے کرے گا۔ ناسا، بوئنگ، لاک ہیڈ مارٹن اور گلف اسٹریم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے طیارے کی آواز کم کرنے کی ٹیکنالوجی میں بھی کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طیارہ فرانسیسی کنکارڈ طیارے سے دُگنی رفتار یعنی چار ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گا۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ نیا طیارہ کب تک مارکیٹ میں آ جائے گا۔

مزید خبریں :