کاروبار
26 جون ، 2012

چین کی پاکستان کو باسمتی چاول کی پیداوار 14 فیصد تک بڑھانے کی پیشکش

بیجنگ…چین نے پاکستان کے باسمتی چاول کے معیار کو متاثر کئے بغیر اس کی پیداوار کو 14 فیصد تک بڑھانے کی پیشکش کی ہے۔ چین کے سائنسدانوں نے دنیا بھر میں اپنے اعلیٰ معیار کی وجہ سے مشہورپاکستانی باسمتی چاول پر تحقیق کرنے کے بعد اِس کی پیداوار بڑھانے میں پاکستان کو مدد دینے کی پیشکش کی ہے ۔یہ پیشکش جرنل نیچر جینٹیک میں شائع رپورٹ میں کی گئی ہے۔ چائنز اکیڈمی آف سائنس کے مطابق انہوں نے پاک باسمتی چاول میں ایک ایسے جین جی ڈبلیو ایٹ کا سراغ لگا لیا گیا ہے جو کہ اس کی کوالٹی پر اثر انداز ہوتا ہے اور اسی جین کے ذریعے باسمتی چاولوں کی پیداوار بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔ چینی سائنسدانوں کے مطابق اس جین سے چاول کی شکل اور رنگ کو مزید نکھارا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی اس جین میں موجود نشاستے کو ایک خاص ترتیب دے کر پید اوار بڑھانے کیلئے کام میں لایا جا سکتا ہے۔ مذکورہ جین، چین میں پیدا ہونے والے بعض چاول کی اقسام میں پایا گیا ہے تاہم وہ اصل کے لحاظ سے چینی جین سے مختلف ترتیب کاحامل ہے جس سے باسمتی کی کوالٹی تو ایک ہے البتہ وزن میں فرق آتا ہے سائنسدانوں کے مطابق پاکستانی باسمتی چاول کے جی ڈبلیو ایٹ جین کو چینی چاولوں میں متعارف کرانے سے چینی چاولوں کی پیداوار پر فرق تو نہیں پڑے گا البتہ ان کی کوالٹی بہتر ہو جائے گی۔

مزید خبریں :