26 دسمبر ، 2016
اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈین شپیرو نے محکمہ خارجہ سے سال کے آخر تک اسرائیل میں بطور عام شہری رہنے کی درخواست کردی ۔
اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر نے اسرائیل میں کچھ عرصے قیام کا فیصلہ بیٹی کی تعلیم کےحوالےسےکیا ہے۔ڈین شپیرو کو جولائی 2011 میں امریکی صدراوباما نے تعینات کیا تھا۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ سفیر کےذاتی معاملات پر ردعمل نہیں دیتے۔