26 دسمبر ، 2016
روس طیارہ حادثے میں لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے، اب تک 13 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ تباہ ہونےوالے طیارےکے کچھ ٹکڑے بھی سمندرسے نکالے گئے ہیں۔
اتوار کو بحیرۂ اسود میں گر کر تباہ ہونے والے روسی فوجی طیارے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔آج طیارہ حادثے میں ہلاک ہونےوالےدوافرادکی لاشیں نکالی گئیں۔
طیارہ میں سوار 92افرادمیں سےاب تک 13افرادکی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،بحیرہ اسودسےنکالی جانےوالی لاشیں روسی وزارت دفاع کےحوالےکردی گئیں ہیں جس کےبعد لاشوں کی شناخت کےلئے ڈی این اےٹیسٹ کاعمل شروع ہوگیا ہے۔
طیارہ حادثےمیں ہلاک ہونےوالےایک مسافرکی شناخت ہوگئی ہے۔