دنیا
27 دسمبر ، 2016

مودی کی نوٹ بندی بدعنوانی روکنے میں ناکام ہوگئی، راہول گاندھی

مودی کی نوٹ بندی بدعنوانی روکنے میں ناکام ہوگئی، راہول گاندھی

 

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعظم مودی کی نوٹ بندی کی پالیسی ملک میں بدعنوانی اور کالے دھن کو روکنے میں ناکام ہوگئی،مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی کہتی ہیں کہ مودی نے بھارت کو بیس سال پیچھے دھکیل دیا۔

نئی دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ملک میں ایک نئی بلیک مارکیٹ بن گئی جہاں متروک کرنسی نوٹ خریدے اور بیچے جارہے ہیں، راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ انکم ٹیکس کے چھاپوں میں انکشاف ہوا کہ نریندر مودی کو انکی وزارت اعلیٰ کے دور میں بڑے اداروں نے بھاری سرمایہ فراہم کیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ سہارا گروپ نے چالیس کروڑ اور آدیتیا برلا گروپ نے بارہ کروڑ روپے مودی کو دیے، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے موجودہ صورت حال کو سپر ایمرجنسی قرار دے دیا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اگلے پچاس دنوں میں صورت حال معمول پر نہ آئی تو کیا مودی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔

مزید خبریں :