کاروبار
27 دسمبر ، 2016

آف شور کمپنیوں کے 140مالکان کی تلاش کا معاملہ

آف شور کمپنیوں کے 140مالکان کی تلاش کا معاملہ

 

آف شور کمپنیوں کے 140مالکان کی تلاش کے معاملے میں نادرا نے ایف بی آر کے ایک ما ہ پہلے لکھے گئے خط کا زبانی جواب دے دیا ،، اگلے 2روز میں ضروری کارروائی کر کے تحریری جواب دیا جائے گا۔

'پانامہ اور بہا ماس میں آف شور کمپنیاں رکھنے والے 140افراد کو تلاش کریں، یہ درخواست کی ایف بی آر نے7 نومبر کو، نومبر کے آخری ہفتے میں نادراکویاددہانی کاخط بھی لکھا، اب نادر ا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلے 2 روز میں کارروائی کر کے جواب دیا جائے گا ۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ حسین دائود سمیت آف شور کمپنیوں کے مالکان نے ایف بی آر کی طرف سے تحقیقات کو چیلنج بھی کر رکھا ہے، جن افراد کو نوٹسز بھیجے گئے ان میں سے 37نے جواب نہیں دیا، 60افراد کو جرمانے کے نوٹسز بھجوادیےگئے، جواب نہ ملنے پرفی کس 25ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے، مقررہ مدت تک بھی جواب نہ آ نے کی صورت میں ہر15دن بعد انہیں مزید 50ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف 23 آف شور کمپنیوں کے مالکان نے موقف اپنایا کہ وہ پاکستان کے رہا ئشی نہیں ، اس لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی، ایف بی آر نے آف شور کمپنیاں رکھنے والے مالکان سے کہا ہے کہ وہ انکم ٹیکس ریٹر نز اور ویلتھ ٹیکس اسٹیٹمنٹ داخل کرائیں۔

مزید خبریں :