27 دسمبر ، 2016
بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کے والد بھی بیٹے کی حمایت میں میدان میں آگئے، کہا ہم مذہب کو بہتر جانتے ہیں، ہمیں کسی کی نصیحتوں کی ضرورت نہیں ہے ۔
والد توصیف شامی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شامی کو بدنام کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ اسلام کیا کہتا ہے، ہمیں کسی کے بن مانگے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔
محمد شامی گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ساتھ لگائی گئی تصویروں پر تنقید کی زد میں آگئے تھے، لوگوں نے ان کی اہلیہ کے لباس پر تنقید کی تھی تاہم بھارتی کرکٹرز، اداکاروں اور صحافیوں کی جانب سے شامی کو سپورٹ کیا جارہا ہے۔