دنیا
28 دسمبر ، 2016

ٹرمپ کا اسرائیل کو20جنوری تک ڈٹے رہنے کا مشورہ

ٹرمپ کا اسرائیل کو20جنوری تک ڈٹے رہنے کا مشورہ

 

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگئے،کہتے ہیں اسرائیل میرے آنے تک ڈٹے رہو، بیس جنوری کا دن تیزی سے قریب آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ اسرائیل کو بےعزت اور بےقدر کرنے کے طریقہ کار کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اسرائیل امریکا کا بہترین دوست رہا ہے لیکن اب نہیں ہے کیونکہ پہلے ایک خوفناک معاہدہ ایران کے ساتھ کیا گیا، اور اب اقوام متحدہ اسکی وجہ بنا ہے، اسرائیل ڈٹے رہو، بیس جنوری تیزی سےقریب آرہا ہے۔

مزید خبریں :