پاکستان
26 جون ، 2012

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے زیرصدارت پشاور روڈ کے تعمیراتی کا م کا جائزہ

پشاور…خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ پشاور میں پجگی روڈ سے ورسک روڈ تک رنگ روڈ کے شمالی حصے کی تعمیر سے متعلق منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے تا کہ اس سڑک کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کا دباوٴ کم کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں پجگی روڈ سے ورسک روڈ تک رنگ روڈ کے شمالی حصے کی تعمیر سے متعلق پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں فنڈز کی فراہمی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس منصوبے سے متعلق تمام اراضی کا حصول مکمل کیا جائے تا کہ اس سڑک پر کام کا جلد از جلد آغاز کیا جا سکے۔ انہوں نے گیا کہ پجگی روڈ سے ورسک روڈ تک رنگ روڈ کے شمالی حصے کی لمبائی 3.5کلو میٹر ہو گی۔ نیز یہ روڈ دو رویہ اور دونوں طرف تین تین لین پر مشتمل ہو گی۔ اس سڑک پر پلوں کے علاوہ پجگی روڈ انٹر سیکشن پر ایک انٹر چینج بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل پر 3756ملین روپے لاگت آئے گی۔

مزید خبریں :