پاکستان
26 جون ، 2012

سندھ سے سول ایوارڈ کیلئے 41 افراد کے نام وفاقی حکومت کو روانہ

سندھ سے سول ایوارڈ کیلئے 41 افراد کے نام وفاقی حکومت کو روانہ

کراچی…سندھ حکومت نے سال دو ہزاربارہ کیلئے مختلف شعبوں میں سول ایوارڈ کیلئے اکتالیس افراد کے نام وفاقی حکومت کو بھجوا دیئے ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب مرحومہ اور پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر کے نام بھی شامل ہیں۔کابینہ ڈویژن کے سیکریٹری کو بھجوائی گئی فہرست میں تعلیم و تحقیق، سماجی خدمات، تجارت ،کھیل ،ادب ، آرٹ اور دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔کابینہ ڈویژن سے فوزیہ وہاب اور ڈاکٹر آفتاب قریشی کو بعد از مرگ ستارہ امتیازاور ٹی وی آرٹسٹ کمال شاہ مرحوم کیلئے تمغہ حسن کارکردگی کی سفارش کی گئی ہے۔عوامی خدمات کے شعبے میں نجیب دانہ والا ،سماجی خدمات کے شعبے میں پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر اور باکسنگ میں جان محمد بلوچ ،تجارت کے شعبے میں زبیر موتی والا اورکیلئے تمغہ امتیازاور سماجی کارکن رمضان چھیپاکا نام تمغہ حسن کارکردگی کیلئے بھیجا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد ان شخصیات کو چودہ اگست کو اعزازات سے نوازا جائیگا۔

مزید خبریں :