26 جون ، 2012
کراچی…سندھ کے سینئر وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے سندھ کا پانچواں بجٹ منظور ہونے پر پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی پر شاندار کتاب تقسیم کی لیکن کتاب کی اشاعت کے دوران وزیرتعلیم کے پیغام کوشایدنظرانداز کردیاگیا۔ سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی جانب سے اردو ، سندھی اور انگریزی میں دوسو صفحات پر مشتمل شائع کی جانے والی شاندار کتاب کا عنوان”ہسٹری آف بھٹو “ہے ،یہ کتاب ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی کی بھرپور تفصیلات سمیٹے ہوئے ہے ،لیکن کتاب میں سینئر وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی جانب سے جو پیغام کا صفحہ شائع کیا گیاہے اس کے اوپر محکمہ تعلیم میسج کی جگہ مساج لکھ بیٹھاہے ، جی ہاں !میسج نہیں مساج،جب یہ سندھ کے محکمہ تعلیم کا یہ حال ہے تو پھرمعیار تعلیم لوگ خود سمجھ سکتے ہیں ، معلوم نہیں کس نے پیر مظہرالحق کے پیغام کا عنوان کیا سے کیا کردیا لیکن خاص بات یہ بھی ہے کہ ایوان میں جب یہ کتاب تقسیم کی گئی توارکان اسمبلی بھی میسج کی جگہ مساج پر ایک دوسرے کی توجہ دلاتے نظرآئے۔