27 جون ، 2012
اسلام آباد…صدارتی ترجمان فرحت الله بابر نے کہا ہے کہ سربجیت سنگھ کو نہیں بلکہ سرجیت سنگھ ولد سچا سنگھ کو رہا کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ سرجیت سنگھ نے اپنی سزا مکمل کرلی ہے۔اور اسکی سزا عمر قید میں تبدیل کی گئی تھی۔صدرآصف زرداری کا سرجیت سنگھ کی سزا معاف کرنے سے بھی کوئی تعلق نہیں۔سرجیت سنگھ کی سزائے موت سابق صدر غلام اسحاق خان کے دور میں نوے کے عشرے میں بدلی گئی۔انھوں نے کہا کہ سربجیت سنگھ کی سزائے موت ختم نہیں کی گئی ہے۔لہذا اسکی تصیح کی جاتی ہے کہ جسے رہا کیا جارہا ہے وہ سربجیت نہیں بلکہ سرجیت سنگھ ہے۔