27 جون ، 2012
واشنگٹن ... امریکی خفیہ اداروں اور دفاعی حکام کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ امریکی سلامتی کے متعلق خفیہ دستاویزات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ دفاعی محکموں میں کام کرنے والے افراد اورخفیہ ادارے ای میلز،فیکس اور دیگر دستاویزات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔تاہم وائٹ ہاوٴس اور ایف بی آئی نے اس قسم کے احکامات پر کوئی رائے دینے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی مشینوں کو ہیک کرنے اور یمن میں القاعدہ کے بیس پرامریکی حملے کے منصوبے کی خفیہ معلومات کی خبر سامنے آنے پر اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی۔