دنیا
27 جون ، 2012

امریکا: کولاریڈوکے جنگلات میں آتشزدگی ،5ہزار افراد بے گھر

ڈینور ... امریکی ریاست کولاریڈوکے جنگل میں لگنے والی آگ نے 5ہزار لوگوں کو بے گھر کردیا۔تیز ہواوٴں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔کولاریڈو اسپرنگز کے جنگل میں لگنے والی آگ چار ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے۔قریبی آبادی کے تقریباً4800لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ کے سیکڑوں اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ریاست کولاریڈو کے جنگلات میں ایک ہفتے کے دوران 12مقامات پر آگ لگ چکی ہے۔

مزید خبریں :