02 جنوری ، 2017
ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں نئے سال کی آمد کے موقع پر نائٹ کلب پر ہونے والے حملہ کے الزام میں پولیس نے آٹھ مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔
ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مشتبہ افراد کو ترکی کی انسداد دہشت گردی فورس نے گرفتار کیا ہے اور ان سے استنبول پولیس ہیڈکوارٹر میں تفتیش جاری ہے۔
تاہم نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا مرکزی ملزم مفرور ہے اور پولیس اسے ابھی تک گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔استنبول نائٹ کلب حملےمیں 39افرادہلاک 65 زخمی ہوئے تھے۔