دنیا
02 جنوری ، 2017

استنبول نائٹ کلب فائرنگ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

استنبول نائٹ کلب فائرنگ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

داعش نے استنبول نائٹ کلب میں فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اس سے قبل ترک حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ استنبول نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کا تعلق ممکنہ طور پر داعش سے ہوسکتا ہے۔

نیو ایئر نائٹ پر کلب میں فائرنگ سے غیر ملکیوں سمیت انتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری ہے۔

 

مزید خبریں :