27 جون ، 2012
واشنگٹن… امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ڈیبی سے آنے والے سیلاب اور طوفانی ہواوٴں نے ہزاروں افرادکو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔حکام نے طوفان کے نتیجہ میں بہت بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ریاست کے وسطی علاقوں میں دو روزتک تباہی مچانے کے بعد ڈیبی طوفان ریاست کے مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ریاست کے وسطی علاقوں میں میں دریاوٴں میں طغیانی آنے اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظرہزاروں افراداپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقام کی جانب جارہے ہیں۔ریاست کے کئی علاقوں میں 60سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے،جبکہ نیشنل ہیری کین سینٹر نے مزید10سے 20سینٹی میٹر بارش کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔