27 جون ، 2012
نئی دہلی… بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سربجیت سنگھ کو فوری رہا کیا جائے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاکستان کو سربجیت سنگھ کے کیس پر ہمدردانہ غور کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے تمام بھارتی قیدی جو اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں انہیں رہا کیا جائے۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سرجیت سنگھ کی رہائی کا خیر مقدم کرتا ہے۔