27 جون ، 2012
سڈنی… آسٹریلیا کے جزیرے کرسمس جانے والی پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی ،کشتی پر 150 افراد سوارتھے۔ آسٹریلیوی حکام کے مطابق کشتی کے مسافر اب تک پانی میں ہیں اور یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ کتنے افراد حادثہ میں محفوظ رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ جزیرہ کرسمس کے شمال میں 170 ناٹیکل میل دورپیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے مقام پر دوتجارتی جہاز موجود ہیں ،جن کا عملہ امدادی کاروائیاں کر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی انڈونیشیا سے آسٹریلیا جاتے ہوئے اسی علاقے میں ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا ۔جس میں پاکستانیوں سمیت 2سو افراد سوار تھے جس میں سے 110 کو بچالیا گیا تھا اور 90افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔