دنیا
27 جون ، 2012

بنگلہ دیش میں بارشیں اور لینڈسلائیڈنگ ، 50 سے زائد افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں بارشیں اور لینڈسلائیڈنگ ، 50 سے زائد افراد ہلاک

ڈھاکا… بنگلہ دیش میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں تین روز سے شدید بارشیں جاری ہیں جنہوں نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی ہے۔ ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔چٹاگانگ کے چیف منسٹر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ا مدادی کاموں کے لیے آرمی تعینات کی گئی ہے۔علاقے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے۔

مزید خبریں :