دنیا
04 جنوری ، 2017

شمالی کوریا کو جوہر ی پروگرام پر پیچھے دھکیلیں گے،جنوبی کوریا

شمالی کوریا کو جوہر ی پروگرام پر پیچھے دھکیلیں گے،جنوبی کوریا

 

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ رواں سال شمالی کوریا کو اس کے جوہری پروگرام سے پیچھے دھکیلنے کے لئے کوششیں اور پالیسیاں مضبوط کی جائیں گی ۔

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے اقدامات میں مزید یکطرفہ پابندیاں اور عالمی دبائو میں اضافہ شامل ہے ۔

بیان کے مطابق رواں سال شمالی کوریا خود کو ایک جوہری طاقت کے طور پر منوانے کے لئے بھرپور کوششیں کرے گا تاہم سیول ملک کو اپنے عزائم میں کامیاب ہونے سے روکنے کے لئے تمام تر اقدامات کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جنوبی کوریا امریکہ ، چین اور جاپان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے اور شمالی کوریا کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لئے بھی تمام تر سفارتی ذرائع کا استعمال کرے گا ۔

مزید خبریں :