کھیل
04 جنوری ، 2017

دھونی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار

دھونی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار

 

بھارتی کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے، ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیں گے۔

دھونی نے بھارت کو 2007 ء میں ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنوایا، 2011 ءمیں دھونی نے بھارت کو عالمی کپ بھی جتوایا ،صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی پہنچایا۔

ایک سال پہلے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے والے بھارت کے کامیاب ترین کپتان دھونی نے اب ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی کپتانی بھی چھوڑ دی،لیکن کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا،ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے ساتھ دھونی کا انٹرنیشنل کیرئیر بھی اختتام پذیر ہو جائے گا۔

ویسے دھونی 90 ٹیسٹ 283 ون ڈے اور 73 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :