دنیا
06 جنوری ، 2017

اسامہ بن لادین کے بیٹے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

اسامہ بن لادین کے بیٹے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

اوباما انتظامیہ نے امریکا پر گیارہ ستمبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن اور القاعدہ رہنما ابراہیم البنا کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔</p> <p>امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی شہریوں اور امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔حمزہ بن لادن نے 2015 میں ایک آڈیو پیغام میں مغربی دارالحکومتوں پر دہشت گرد حملوں کی بات کی تھی۔</p> <p>واضح رہےکہ گذشتہ سال بھی انھوں نے دھمکی دی تھی کہ امریکیوں کو ان کے گھر اور دوسرے ممالک میں نشانہ بنایا جائے گا۔اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الزواہری نے 2014 میں حمزہ بن لادن کو القاعدہ کا رکن قرار دیا تھا۔</p>

مزید خبریں :