06 جنوری ، 2017
برازیل کی جیل میں تازہ ہنگامی آرائی اور جھڑپوں کے نتیجے میں 33 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق برازیل کے شمالی صوبہ رورمیا کا علاقہ ایمیزون میں واقع جیل میں جمعہ کی صبح قیدیوں کے دو گروپوں میں جھڑپیں اور ہنگامہ آرائی شروع ہوئیں، اگرچہ جیل انتظامیہ جھڑپوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی تاہم دونوں جانب سے 33 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔
پانچ روز قبل ہی برازیل کی جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 56 قیدی مارے گئے تھے۔ برازیل میں جیل کے نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جہاں سکیورٹی کے مؤثر ہونے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے۔