01 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکی آٹو انڈسٹری کی ساکھ کو سہارا دینے کیلئے صدر اوباما نے واشنگٹن میں منعقدہ آٹو شو کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران اوباما نے نمائش میں پیش کی گئی مختلف گاڑیوں اور جنرل موٹر کے تیارکردہ ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ بھی سنبھالی۔نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب امریکی آٹو انڈسٹری میدان میں واپس آگئی ہے دنیا کی کسی بھی کار کمپنی کا مقابلہ کرسکتی ہے ، واضح رہے کہ تین سال قبل ٹوئیوٹا جنرل موٹرز پر بازی لے گئی تھی مگر اوباما انتظامیہ نے اسے بحران سے نکال کر دوبارہ اول نمبر پر پہنچادیا۔اس بیل آوٴٹ پلان کو اوباما کے حریف رومینی نے تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔