27 جون ، 2012
راولپنڈی… آرمی چیف جنرل کیانی سے ملاقات کیلئے ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن پاکستانپہنچ گئے ہیں۔ ایساف کمانڈر اپنے دورے میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے، جس میں سرحدی تعاون کے بارے میں امور کا جائزہ لیا جائے گااور اب تک طے پانے والے اقدامات پر عمل در آمد پر بھی غور کیا جائے گا۔۔ اس کے علاوہ بات چیت میں سلالہ حملہ کے بعد معطل کی جانے والی نیٹو سپلائی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔۔ اس سے پہلے ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن گزشتہ ماہ پاکستان ائے تھے اور افغانستان پاکستان کے ساتھ سہ فریقی کمیشن مذاکرات میں شرکت کی تھی۔