27 جون ، 2012
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے نواب اکبربگٹی قتل کیس میں جام یوسف کی درخواست پر عبوری ضمانت میں پندرہ دن کی توسیع کردی۔سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید پندرہ روز کی عبوری ضمانت دیدی۔درخواست گزار کے وکیل الیاس خان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جام یوسف بلوچستان میں عدالت میں حاضر ہوکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔