27 جون ، 2012
پشاور…پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے صدر پیرصابرشاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی لوٹ مارکرنے کے ایک نکاتی ایجنڈہ پرعمل پیرا ہے اورمیوزیکل چیئرکا کھیل کھیلاجارہاہے۔ وہ پشاورمیں دیربالا کے صاحبزادہ خاندان کے مشران کی جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر ن لیگ میں شمولیت کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ صابرشاہ کا کہناتھا کہ لاقانونیت،مہنگائی ،بیروزگاری اوراقتصادی بدحالی نے ملک کو ناقابل اصلاح موڑ پرپہنچادیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کسی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے میوزیکل چیئرکا کھیل کھیل کرعوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف نوازشریف کے پاس ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کو سیاسی شہیدوں کی ضرورت ہے لیکن جس طرح وزیراعظم گیلانی منطقی انجام کو پہنچے اسی طرح راجہ رینٹل اورزرداری بھی جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے۔