27 جون ، 2012
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں ایک خاتون کو اس کے بہنوئی اور رشتہ داروں نے گھریلو تنازع پر مبینہ طور تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ اروپ پولیس کے مطابق نواحی گاوں نظام پور کی علاقہ بلے والا کی رہائشی رانی بی بی نے الزام عائد کیا کہ رقم کے لین دین کے تنازع پر اس کے رشتہ داروں نے تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی جس پر پولیس نے اس کے بہنوئی منظور اور اسلم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ کے مطابق اس خاتون کو کسی نے آگ نہیں بلکہ اس نے خود پر تیل چھڑک کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے اس بارے تحقیقات کی جارہی ہے۔