27 جون ، 2012
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں شوہر نے پانچ کی ماں کو مبینہ طور پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوے اسکا بازو توڑ دیا اور ڈنڈوں کے وار کرتے ہوے شدید زخمی کر دیا ڈویژنل ہیڈ کواٹر اسپتال میں زخمی حالت میں آنے والی فیروز والا کی رہائشی شائستہ بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے شوہر نے طارق نے دو سال قبل بد چلنی کا الزام لگا کر گھر سے نکال دیا تھا مگر چند ماہ بعد ہی مجھے میرے گھروالوں کے سامنے راضی کرکے واپس لے آیا مگر مجھے گھر کا خرچہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بناتا تھا ۔ آج بھی اس نے مجھے صرف چھوٹی سی بات پر کپڑے دھونے والے ڈنڈوں سے مار مار کر میرا بازو توڑ دیا اورمیرے جسم پر تشدد کیا فیروز ولا پولیس نے خاتون کا میڈیکل کروانے کے بعد اس کے شوہر کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔