27 جون ، 2012
پشاور…خیبر ایجنسی میں امن واماں کی خراب صورتحال کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں میں سے 90 فیصد نے پشاور ، نوشہرہ اور کوہاٹ ڈسٹرکٹ کا رخ کیا ۔متاثر خاندانوں کی امداد کیلئے 30 کروڑ ڈالر سے زائد رقم درکار ہے۔ایک غیر سرکاری تنظیم کی جاری رپورٹ کے مطابق جنوری 2012 سے اب تک 52 ہزار خاندانوں نے خیبر ایجنسی سے نقل مکانی کی ہے جن کی امداد کے لیے صرف 45 فیصد رقم کا بندوبست ہوا ہے۔اس کے علاوہ متاثرین کو طبی سہولیات اور خوراک کی افراہمی کیلئے بھی اقدامات کرنے ہیں۔انسانی ہمدردی کی تنظیم نے حکومت سے درخواست کی ہے وہ امدادی کارکن کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ وہ متاثرہ علاقوں میں اپنا کام سرانجام دیں سکے۔