پاکستان
27 جون ، 2012

تربت میں یونیورسٹی کا قیام،گورنر نے بل پر دستخط کر دیئے

کوئٹہ…گورنر بلوچستان نے تربت میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی سے پاس کئے جانے والے بل پر دستخط کردئیے، تربت میں یونیورسٹی کے قیام کے بعد بلوچستان میں یونیورسٹیوں کی تعداد چھ ہوجائے گی۔گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کی جانب سے تربت میں یونیورسٹی کے قیام کے بل پر دستخط کئے جانے کے بعد یہ بل قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ دوسری جانب گورنر بلوچستان نے صوبائی حکومت پر زور دیا ہے کہ لورالائی میں یونیورسٹی کے قیام کا بل بھی جلد اسمبلی سے پاس کیا جائے اور دیگر یونیورسٹیوں کے اکتوبر2009سے زیر التواء ترمیمی بلوں کو بھی بلوچستان اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے۔ علاوہ ازیں گورنر بلوچستان نے اراکین صوبائی اسمبلی پر زور دیا ہے کہ وہ یونیورسٹی سطح کی تعلیم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردارا دا کریں۔

مزید خبریں :