13 جنوری ، 2017
امریکی صدر اوبامہ اور ان کے نائب جو بائیڈن کے درمیان گہری دوستی اور گھریلو تعلقات ہیں جو بائیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کینسر کے مرض میں مبتلا بیٹے کے علاج کے لئے وہ اپنا مکان بیچنا چاہتے تھے، تاہم صدر اوباما نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
نائب امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے عہدہ نائب صدارت اور صدر اوباما سے تعلقات کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا جو کہ ایک ریاست میں اٹارنی جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہا تھا،دماغ کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگیا۔
بیو بائڈن دو بچوں کا باپ تھا، بستر مرگ پر پڑے بیٹے کے اہل خانہ کی مدد کے لئے جو بائیڈن نے اپنا گھر بیچنے کا فیصلہ کیا لیکن جب صدر اوبامہ کو معلوم ہوا تو انہوں نے مالی معاونت کا یقین دلاتے ہوئے گھر بیچنے سے روک دیا،بیو بائیڈن کا مئی 2015 میں انتقال ہوگیا۔