27 جون ، 2012
کراچی…کے ای ایس سی کو ملنے والی گیس کی کمی کے باعث پیداواری صلاحیت متاثر ہورہی ہے ،صورتحال بہترنہ ہوئی تو بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو سکتی ہے اورصنعتی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ہوسکتی ہے، ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی نے سوئی صدرن گیس کو آج چار ارب روپے کی ادائیگی بھی کردی ہے،اس وقت کے ای ایس سی کو گیس کی سپلائی 155 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ہو گئی ہے۔ترجمان کے مطابق اگر گیس کی صورتحال بہترنہ ہوئی تو بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جبکہ صنعتی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ہوسکتی ہے۔