27 جون ، 2012
اسلام آباد…روس نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں مالی اور تکنیکی معاونت پر رضامندی ظاہر کر دی جب کہ ٹیپی منصوبے میں بھی تکنیکی مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ پاکستان اور روس کے مشترکا انرجی گروپ کا دوسرا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق روس نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کے لیے مالی اورتکنیکی معاونت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ حکام کے مطابق پاکستان منصوبے کی فنڈنگ اور تعمیر سے متعلق مسودہ آئندہ 15روز میں روس بھجوائے گا۔ حکام نے بتایا ہے کہ روس نے ترکمانستان افغانستان پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبے میں تکینکی معاونت کی بھی پیش کش کی ہے ۔ پاک روس انرجی گروپ کا تیسرا اجلاس 2013 کے اوائل میں ماسکو میں ہو گا۔