13 جنوری ، 2017
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سےنامزد وزیردفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوگئے تو امریکا کی ڈو مور کی پالیسی برقرار رکھیں گے۔
نامزدامریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے سینیٹ آرمڈسروسزکمیٹی میں پاکستان سےمتعلق سوالنامے کا تحریری جواب جمع کرادیا۔تحریری جواب میں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ منتخب ہوئے توپاکستان کو ملک میں موجود دہشتگردوں کو نکالنےیا ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیں گے،سکیورٹی سےمتعلق تمام امورکادوبارہ جائزہ لیاجائےگا۔
خطےمیں امریکی مقاصدسےمتعلق پاکستانی حکومت اورفوج میں طویل عرصے تک ہمیں عدم اعتماد کا سامنا رہا ہے،پاکستان کےساتھ موثرشراکت داری اوراعتمادسازی کےلئےکام کروں گا،جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں سےپاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ امریکا کےتعاون سے لڑرہاہے۔
دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی فوج نے نمایاں قربانیاں دی ہیں،افغانستان سےمتعلق سوال کےجواب میں انکا کہنا تھا کہ خطےکےممالک کوافغان طالبان اورمنسلک دہشتگردگروہوں پر ،پرتشددمہم کےخاتمےکیلئےدباوبڑھاناچاہیئے۔
پاکستانی حدودمیں افغان طالبان کیلئےپناہ گاہیں اورآزادی کی تحریکیں افغان سکیورٹی فورسزکیلئےاہم آپریشنل ایشو ہے،افغانستان کی سکیورٹی اورسلامتی کیلئےانتہاپسندقوتوں کی پناہ گاہیں ختم کرنےکی کوششوں کا جائزہ لیں گے،جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پڑوسی ممالک سے تعاون کےلئے مزید اقدامات کرنے چاہیئے۔اسلام آباد پر زورڈالناچاہئےکہ وہ طالبان اورحقانی نیٹ ورک کےخلاف مزید اقدامات کرے۔