دنیا
01 فروری ، 2012

امریکاکاگوانتا نامو بے میں قیدطالبان رہنماوٴں کی منتقلی پر غور

امریکاکاگوانتا نامو بے میں قیدطالبان رہنماوٴں کی منتقلی پر غور

واشنگٹن … امریکی حکومت نے گوانتا نامو بے میں قید پانچ اہم طالبان رہنماوٴں کی بیرون ملک منتقلی کی صورت میں لاحق سیکیورٹی خطرات پر انٹیلی جنس اداروں سے اضافی جائزہ رپورٹس طلب کرلی ہیں۔امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ اگر طالبان رہنماوٴں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو انہیں پاکستان یا افغانستان نہیں کسی تیسرے ملک بھیجا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تیسرا ملک قطر ہوسکتا ہے جو امن مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے کمیٹی کو بتایا کہ طالبان رہنماوٴں کو گوانتا نامو بے سے منتقلی کے بارے میں سیکیورٹی خطرات پر سی آئی اے نے اپنی حالیہ جائزہ رپورٹ اوباما انتظامیہ کو پیش کی ہے۔ اگر انہیں گوانتا ناموبے سے منتقل کیا گیا تب بھی وہ زیر حراست یا انتہائی سخت نگرانی میں رہیں گے۔

مزید خبریں :