17 جنوری ، 2017
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مشکل میں آگئے ہیں، انہیں پرنس کریم آغا خان کی رہائش گاہ پر چھٹیاں گزارنے پر تحقیقات کا سامنا ہے۔
جسٹن ٹروڈو پر اسماعیلیوں کے پیشوا کا ذاتی ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا بھی الزام ہے،کینیڈین وزیراعظم اہلخانہ کے ساتھ نئے سال پر بہاماس میں پرنس کریم آغا خان کے مہمان بنے تھے۔
فیڈرل ایتھکس کمشنر نے جائزہ لینا شروع کردیاہے کہ کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کا بہاماس کا دورہ کہیں قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں؟
جسٹن ٹروڈو اور تمام افراد نے پرنس کریم آغا خان کے ہیلی کاپٹر میں ناساؤ سے بہاماس کے جزیرے تک کا سفر کیا تھا۔